ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

393

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ 27 مارچ کو انشاءاللہ اسلام آباد!۔ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک پاکستان کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنا چوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کے ضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔