کرناٹک ہائیکورٹ کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے بعد دفعہ 144نافذ

286
کرناٹک ہائیکورٹ کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے بعد دفعہ 144نافذ

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔کرناٹک کی بہادر طالبہ مسکان کے اللہ اکبر کے نعروں سے جہاں بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں ہوئی، وہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے نے تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کا پھر سے پول کھول دیا ہے۔

ادھرحجاب پر پابندی کا معاملہ ہائی کورٹ لے جانے والی طالبات نے اب اس معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی آئین میں مسلمانوں کے مذہبی معاملات پر فیصلے کا اختیار انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ کے پاس ہے لیکن کرناٹک ہائی کورٹ کا یہ کہنا کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں قرآن و سنت کی تشریح مسلمان علما کے بجائے اب ہندوتوا پیروکاروں کے زیرِ اثر ہندو عدالتیں کریں گی۔