مقبوضہ کشمیرمیں 95 فیصد سرکاری اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں 

247
مقبوضہ کشمیرمیں 95 فیصد سرکاری اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں 

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریبا 95 فیصد سرکاری اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میںکہا کہ جموں و کشمیر میں صرف 5.18فیصد سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔انہوں نے اعداد و شمار کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی متعددریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صرف10فیصد سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

ایک تجزیہ کار نے جموں سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے Early Timesسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وبا کے دوران محکمہ تعلیم نے دیہی علاقوں میں بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے بڑاے دعویٰ کیا تھا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی دستیاب نہیں تھی تو طلباء کو آن لائن تعلیم کیسے فراہم کی گئی۔