لڑکیوں کو حجاب پہننے سے بھارتی عدالت کا منع کرنا اسلامو فوبیا ہے، وزیر اعظم

461
لڑکیوں کو حجاب پہننے سے بھارتی عدالت کا منع کرنا اسلامو فوبیا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ہی گیند سے کرپٹ ٹولے کی تینوں وکٹیں اڑادوں گا، تین چوہوں نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کے کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاؤں گا اور امریکی صدر سمیت کوئی بھی ہو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمان لڑکیوں کو حجاب پہننے سے بھارتی عدالت کا منع کرنا اسلامو فوبیا ہے، آر ایس ایس کی بدولت آج بھارت میں تاثر پرست جماعت کی حکومت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد خوش آئند ہے۔ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہو گئی۔ پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے مل کر اقوام متحدہ میں پیش کی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلامو فوبیا پر کبھی بات نہیں کی اور وہ ہر حکومت میں شامل ہوتے رہے۔ مولانا فضل الرحمن نے دین کے نام پر سیاست کی ہے جبکہ نواز شریف پرچیاں لے کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے وہ ایک پرچی اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی ساتھ رکھ لیتے۔