پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا گیا

487
 پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا گیا۔

عالمی یوم صارفین کی مناسبت سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گامقررین کنزیومر پروٹیکشن کی افادیت و اہمیت  اور صارفین کے حقوق پر روشنی ڈالیں گے۔

پاکستان میں صارفین کی عدم فعالیت ، اپنے حقوق سے عدم واقفیت اور صارفین کے حقوق  پر مامور سرکاری اداروںمیں پائی جانے والی کرپشن کی وجہ سے کروڑوں صارفین اپنے حقوق سے محرو م ہیں۔

بجلی ،سوئی گیس،گندم،آٹے،گھی،چاول،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے رجحان کی وجہ سے کروڑوں صارفین کا استحصال ہو رہا ہے۔ہر سال 15مارچ کو صارفین کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن صارف نمائندہ تنظیموں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں دوسری جانب بجلی و گیس سپلائی کے ذمہ دار ادارے،موبائل کمپنیاں اور دیگر ادارے صارفین کو حقوق کو پامال کررہے ہیں۔