روسی حملے کے بعد یوکرین کے قریبا 1300فوجی ہلاک ہوچکے،صدرزیلنسکی

730
روسی حملے کے بعد یوکرین کے قریبا 1300فوجی ہلاک ہوچکے،صدرزیلنسکی

کیف:یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے روسی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک اپنے قریبا 1300 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسی نے ایک نیوزبریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اورروس کی مذاکراتی ٹیموں نے الٹی میٹم کے تبادلیکے بجائے ٹھوس موضوعات پر بات چیت شروع کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغرب کوجنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں زیادہ موثر شرکت کرنی چاہیے۔انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی یوکرین اورروس کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ انھوں نے بینیٹ کو یروشلم میں (جنگ بندی) مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔