بھارتی فوج درحقیقت اناڑی اور غیر تربیت یافتہ فوجیوں کا لشکر ہے، حنید لاکھانی

418
بھارتی فوج درحقیقت اناڑی اور غیر تربیت یافتہ فوجیوں کا لشکر ہے، حنید لاکھانی

کراچی: سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں میزائل داغنے کی فوجی غلطی کو تسلیم کرنے والے واقعے پر افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے

 بھارت اتنی بڑی بڑی باتیں کرتا ہے اور اس کی فوج کایہ حال ہے کہ وہ اتنی بڑی غلطیاں کر رہی ہے کہ معمول کی دیکھ بھال کے دوران میزائل فائر ہوگیا، کیا بھارتی فوج میں اتنی اناڑی اور غیر تربیت یافتہ لوگ ہیں کہ جو معمول کی چیکنگ میں اتنی غلطیاں کرتے ہیں

اگر بھارت کی کسی ملک کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو حالت جنگ میں تو بھارتی فوج کے اوسان ویسے ہی خطا ہوجائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا،

حنید لاکھانی نے کہا کہ بھارتی میزائل سے پاکستانی حدود کا نقصان ہواہے بھارتی فوج کے افسران اپنی فوج کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھیں ایسا نہ ہو کہ کسی دن بھارتی فوج کی غلطی پورے بھارت کو مہنگی پڑ جائے بھارتی فوج کی یہ حرکت بین الاقوامی اصولو ں اور ایوی ایشن سیفٹی پروٹول کی خلاف ورزی ہے

عالمی برادری کو بھارت کی اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت سے جواب طلب کرنا چاہئے کہ وہ کیوں ایسی حرکتیں کر رہا ہے جس سے جنگ چھڑ جائے اور ایک دفعہ پھر بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا ہو، انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں جو حالات چل رہے ہیں

اس کے پیش نظر پاکستان نہیں چاہتا کہ کسی بھی طرح کا کوئی جنگی سلسلہ ہو کیونکہ دو ممالک کی جنگ میں دیگر بہت سارے ممالک کا بھی نقصان ہوتا ہے

اس لیئے پاکستان نہیں چاہتا کہ کسی بھی ممالک کے درمیان جنگ ہو کیونکہ جنگیں اپنے ساتھ موت، تباہی اور بربادی لاتی ہیں

جس کی تازہ اور زندہ مثال یوکرین اور روس کی جنگ ہے جو کہ چند دنوں میں نہ جانے کتنے خاندانوں کو کھا گئی اور کئی ممالک کو معاشی مشکلات میں مبتلا کرگئی، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اگر اپنی حرکتیں درست نہ کیں تو نقصان اس کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ اٹھانا پڑ سکتاہے۔