پارلیمنٹ لاجز پر پولیس حملہ قابل مذمت ہے ،جے یو آئی

137

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا دوست محمد فاروقی ،عبدالشکور تھیبو اور عتیق الرحمن بروہی نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان گھبرا گیا ہے، اراکین پارلیمان پر تشدد اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ پولیس اسٹیٹ ہے۔