سیپکو سب ڈویژن روہڑی کی زیادتیوں کیخلاف مسان روڈ زرعی مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج

112

سکھر (نمائندہ جسارت)سیپکو سب ڈویژن روہڑی کی زیادتیوں کے خلاف مسان روڈ زرعی مارکیٹ کے تاجر سراپا احتجاج نعرے بازی بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ۔ روہڑی کے مسان روڈ کے تاجروں نے زرعی مارکیٹ کی گزشتہ ڈیڑ ھ سال سے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ہر ماہ بجلی کے بلز بھیجنے کیخلاف زرعی مارکیٹ کے تاجروں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا کر سیپکو انتظامیہ سکھر کے خلاف نعرے بازی کی۔تاجروں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سیپکو روہڑی کے عملے نے مسان روڈ کو آنے والی مین لائن ایل ٹی کاٹ کر بجلی منقطع کردی ہے جس کی شکایات سیپکو حکام کو کرنے کے باوجود تدارک نہیں کیا جارہا ہے ،تاجروں نے مجبور ہوکر سولر سسٹم اور بیٹریاں لگوالیں ،بجلی منقطع ہونے باوجود بھی سیپکو کی جانب سے ہر ماہ بجلی کے ناجائز بلز بھیجے جا رہے ہیں، تاجروں نے چیف جسٹس اف پاکستان صوبائی وفاقی محتسب اعلی، چیئر مین واپڈا سیپکو چیف سکھر سے نوٹس لیکر علاقے کی بجلی بحال کرواکر ڈیڑھ سال سے بھیجے گئے ناجائز بل ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔