گردوں کے حوالے سے آگاہی کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے ،ڈاکٹر لچھمن داس

202

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کے سابقہ ڈی ایچ او اور مٹھی کے اے ڈی ایچ او ڈاکٹر لچھمن داس نے گردوں کے عالمی دن پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دنیا بھر میں بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ہمیں بھی ہر وقت خطرناک بیماریوں سے مقابلے کیلیے تیارر ہنا ہوگا ، پاکستان اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اور ہم سب اس کے امین ہیں، پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ ہم گردوں کی بیماریوں کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی فراہم کریں اور ہم سب کو مل کر اس بیماری کا سامنا کرنا ہوگا۔