طلباء کو اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سکھانا ضرورت ہے، ڈاکٹر فیض اللہ

83

مٹیاری(نمائندہ جسارت)یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ کے طلباء قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دن خدمات سرانجام دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین مشی نے کہا کہ ڈاکٹر فیض اللہ ایک عالمی شہرت یافتہ پروفیشنل انجینئر ہیں، ان کی متحرک شخصیت اور پیشہ وارانہ مہارت شعبہ تعلیم کا منظر نامہ بدل دے گی۔ ڈاکٹر پروین منشی نے دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے کام کو سراہا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فرمان علی شاہ نے ڈاکٹر فیض اللہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہمارے طلباء اور اساتذہ کو مزید حوصلہ بخشے گا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،ماہر تعلیم رجسٹرار سید فرمان علی شاہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔