ہنگورجہ :گائوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کیخلاف مظاہرہ

107

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) قریبی گائوں برکت علی ساہی آج کے جدید دورمیں بھی بنیادی سہولیات سے محروم گائوں کے مکینوں الطاف حسین، لیاقت علی، فیصل شہزاد، ظفر علی، ناصر علی، غلام فرید، غلام مہدی ساہی کی قیادت میں گائوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائوں میں ڈرینیج نظام ،پختہ رستہ،اسکول،گیس جیسی سہولیات نہیں ہے اور گڈیجی مائینر پر قائم پل بھی خستہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گائوں کے معصوم بچے گڈیجی مائینر اور قومی شاہراہ عبور کرکے تعلیم حاصل کرنے کے لیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گائوں میں اسکارپ کا ٹیوب ویل بھی کئی برسوں سے خراب پڑاہے جس کی وجہ سے سیم وتھور میں اضافہ ہوگیا اور زرعی زمین تباہ ہونے لگی۔