ملازمین کی محنت سے پاکستان پوسٹ ترقی کر رہا ہے،عبدالوہاب

773

 

کوٹری (پ ر) پوسٹ آفس لمس جامشورو کے پوسٹ ماسٹر ندیم خان کی جانب سے محکمہ ڈاک جامشورو ڈویژن کے ڈی ایس عبدالوہاب شاہ کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جامشورو کے مختلف پوسٹ ماسٹروں نے ڈی ایس عبدالوہاب شاہ کو پھولوں کے ہار اجرک اور تحائف دیے۔ اس موقع پر پیپلز یونٹی پوسٹل ایمپلائز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران خان جمالی، اے ایس جامشورو جبران چانڈیو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالوہاب شاہ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں، ملازمین کی انتھک محنت اور لگن سے ادارہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مواصلات ملک کے پہلے نمبر پر آنے والے اداروں میں سے ایک ہے جس میں محکمہ ڈاک ریڑھ کی ہڈی ہے۔میں لمس کے پوسٹ ماسٹر ندیم خان سمیت تمام پوسٹل ملازمین کا شکر گزار ہوں کہ الوداعی پارٹی میں میری عزت افزائی کی۔ اس موقع پر پیپلز یونٹی کے یونین لیڈر عمران جمالی نے کہا کہ ملازمین کے اتحا د اور آپس میں پائی جانے والی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ادارہ ملک کا مثالی ادارہ ہے۔اس موقع پر انچارج پوسٹ ماسٹر لمس جامشورو ندیم خان نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔