رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا 

260
رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا 

پشاور:رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں گزشتہ روز مزید چودہ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ،

گھی اور آئل کی قلت کے خدشات اورمزید قیمتوں میں اضافہ کے باعث اس کی بڑی مقدار میں سٹاک شروع کردیا ہے ،

گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث پشاور میں ٹافیوں کے چھوٹی متعدد فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں ، وناسپتی بناستی کی مینو فیکچرنگ میں استعمال ہونے والے خام مال جس میں پام آئل ، پامولین سویا بین کا ذخیرہ میں غیر معمولی کمی ہونا لگی ہے ۔

درآمدی پام آئل جو ملکی کھپت کے مقابلے میں کم سپلائی ہو رہی ہے ، جس سے گھی کمپنیوں کو خام مال کی قلت رمضان المبارک تک شدت اختیار کر لی جائیگی ۔ 

تازہ ترین سٹاک رپورٹ کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی تیار ی میں ا ستعمال ہونے والے خام مال کے سٹاک ایک لاکھ 91ہزار 500میٹرک ٹن رہ گیا ہے ،

جو کہ ملکی ضرورت کے  سٹاک سے 1لاکھ 83ہزار 500میٹرک ٹن کی کمی کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق اٹھائیس فروری تک پام آئل ، پامیولین اور سویابین کامجموعی سٹاک دو لاکھ 1ہزار میٹرک ٹن رہ گیا ہے ۔ جو کہ ضرورت کے سٹاک سے ایک لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن کی کمی کاشکار ہے ۔