پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں کے اخراجات کانوٹس

173

اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے آو آئی سی وزرائے خارجہ کے2 روزہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش پر 12کروڑ روپے سے زاید کے اخراجات کا نوٹس لیا اور اس کو قومی دولت کا ضیاع قرار دیا۔کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ آفس کے سامنے کوریڈور کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے شیشے کے گیٹ فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پارلیمنٹ ہا ئو س کی تزئین و آرائش پر بے جا اخراجات کیے جارہے ہیں اور جو سامان استعمال کیا جارہا ہے وہ معیاری نہیں ہے۔