پولیس‘ رینجرزکانیشنل اسٹیدیم سے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس اور رینجرز نے کراچی آنے والی آ سٹر یلین کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی کے حوالے سے نیشنل اسٹیدیم،گوہرآباد،پی آئی بی کالونی اوران سے ملحقہ علاقوں میںمشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ ترجمان رینجرزکے مطابق جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ،شارع فیصل،پی آئی بی کالونی اورکارساز روڈ کے علاقوں میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا گیاآپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النسا فورس بھی شریک ہوئی ،اس دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی، گھر گھر تلاشی اور مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کیاگیاآپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔