عمران خان کے اڈیالا جیل جانے کا وقت آگیا‘ عبدالغفورحیدری

191

اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے اڈیالا جیل جانے کا وقت آگیا۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مارچ وزیراعظم عمران خان کے لیے کوئیک مارچ ثابت ہوگا، عمران خان کے اڈیالا جیل جانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا جنازہ ڈی چوک میں پڑھیں گے، عمران خان نے آج پھر مولانا فضل الرحمن سمیت قومی قیادت کی پگڑیاں اچھالی ہیں۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو رواج دیا، عمران خان نے ہر وہ کام کیا جو کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوسکتا۔