اپوزیشن والوں نے وہ کام کر دیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا، وزیراعظم

473

کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والوں نے وہ کام کر دیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، انہیں شکست دے کر ان پیچھا کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے، سندھ کا دورہ کرنے آرہا ہوں، اندرون سندھ کی عوام کو کہتا ہوں آزادی کا وقت آگیا ہے، 14 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، آصف زرداری میرا پہلا ٹارگٹ ہے، اب میرا مشن ہے کہ جو ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے انہیں اس سے آزادی دلوائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والوں نے وہ کام کر دیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا، اپوزیشن پھنس گئی ہے، کپتان نے اگلی تیاری بھی کر رکھی ہے، میں ان کے پیچھے جاؤں گا، انہیں چھوڑوں گا نہیں، اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمتوں کو کم کیا، پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے، ہر 2 ماہ بعد چور اکھٹے ہوتے ہیں آج حکومت گئی کل گئی، ہمارا ملک صیح راستے نکل آیا ہر مشکل سے ہماری حکومت نکلتی گئی، عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، ڈاکوؤں، چوروں کیخلاف 25 سال سے جدوجہد اور جہاد کررہا ہوں، اپوزیشن والےعدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں، میں نے ان سے آگے کا سوچ لیا، پہلے میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اب میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ہدف آصف زرداری ہے، اس کا وقت آگیا ہے، وہ میری بندوق کے نشانے پر بڑی دیر سے آیا ہوا تھا، آصف زرداری پیسوں کا ٹوکرا لیکر گھوم رہے ہیں، لوگوں کو خرید رہے ہیں، میرے ایک ایم این نے کہا آصف زرداری نے 20 کروڑ کی پیشکش کی ہے، میں نے کہا حرام کا پیسہ ہے آپ لے لیتے، کوئی خیراتی فلاحی کام میں استعمال کرتے، مقصود چپڑاسی والاکون ہے؟ شہباز شریف بوٹ پالیشیے کو بھی نہیں چھوڑوں گا، فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا، فضل الرحمان کے پاس اربوں کیسے آئے؟، کام تو کوئی کرتا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری خدا کے واسطے بلاول کو اردو سکھا دیں، بلاول بھٹو کو یہ بھی پتہ نہیں لڑکی آتی ہے یا آتا ہے؟۔