۔23 مارچ کو ہونے والا مارچ تبدیلی سرکار کاخاتمہ کردیگا

108

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سابق ممبر قومی اسمبلی ممتاز عالم دین مولانا قمرالدین نے کہا کہ 23 مارچ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والا مارچ نالائق تبدیلی سرکارکی حکومت کا خاتمہ کردیگا،عوام تبدیلی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آچکے ہے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اپنے بچے گردے فروخت کرکے زندگی بسرکررہے ہیں عمران اور پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیاہے مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے وطن عزیز میں بیروزگاری بہت بڑھ گئی ، مدینہ کے ریاست کے قیام کے دعویداروں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان تعلیم صحت سب بنیادی سہولیات چھین لی ہیں، عمران خان عوام کیلیے موت کا فرشتہ ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ سندھ سے واپسی پر جامعہ مدنیہ اوتھل کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ مدنیہ اوتھل کے جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا ظہرانہ میں جمعیت علما￿ اسلام خضدار کے ضلعی رہنما حافظ عبدالغفور قلندرانی،مولانا عبدالجلیل محمدشہی ، سوشل میڈیا اکٹیوسٹ سماجی رہنما حافظ جمیل احمد،جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی نائب امیر مولانا عبد الحمیدعارف جمعیت علمااسلام اوتھل کے امیر مولانا مفتی محمد سعید جنرل سیکرٹری امام بخش شاہو ک مولانا مہراللہ عثمانی جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مدنی مولانا عبدالحکیم صدیقی و دیگر موجودتھے ۔