جماعت اسلامی کا 5 مارچ کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

295

فیصل آباد  :جماعت اسلامی  کے مرکزی امر سراج الحق 5مارچ بروز ہفتہ  فیصل آبادآئیں گے وہ یہاںمہنگائی، بے روز گا ری،سٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کے قبضے کے خلا ف احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے .

اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی  اور دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں جاری ،  جبکہ  دھرنے میں ڈویژن بھرسے ہزاروں ہزاروں مردوخواتین اور بچوں سمیت نوجوان طلبہ شریک ہوں گے آن لائن کے مطابق جماعت سلامی کا ملک گیر مہنگائی، بے روز گا ری،سٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کے قبضے کے خلا ف احتجاج کا سلسلہ جاری جبکہ5 مارچ بروز ہفتہ صبح 10بے ضلع کونسل چوک میں ایک بڑے احتجاج کا اعلان کیا گیا.

جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے  اس سلسلہ میں پنجاب کے نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کاکہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پر دھوکے اور فراڈ کے نظام کو ختم کرنے کیلئے قوم کومل کر باہر نکلنا ہوگا۔حکومت کے خلاف اب فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کو مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت کا خاتمہ اور آئی ایم ایف سے نجات دلائے گی۔جماعت اسلامی کی دھرناتحریک حکومت کو منطقی انجام پر پہنچاکردم لے گی۔5مارچ کو فیصل آباد میں ہزاروں مردوخواتین اور بچے حکومت کے خلاف دھرنا دیں گے۔

وزیر اعظم کا دعویٰ تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے ظالمانہ شکنجے سے پاکستان کا آزاد کرائیں گے، مگر بد قسمتی سے انھوں نے ہی ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرکے اپنا وقت پورا کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں ڈویژنل ناظم اسلامی جمعیت حافظ محمدافزازپڈھانہ کا کہنا ہیکہ دھرنے سے اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنماء طلبہ مسائل پرخطاب کریں گے اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کوطلبہ مسائل سے آگاہ کیا جائے گا ، دھرنے میں ڈویژن بھرسے ہزاروں نوجوان طلبہ شریک ہوں گے،جس کے لئے بھرپورتیاریاں کی جارہی ہے جڑنوالہ،جھمرہ،گوجرہ،سمندری تاندلیانوالہ،زرعی یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی،فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی اوردیگرمقامات کے طلبہ کو دھرنے میں بھرپورشرکت کی دعوت دی ہے۔