کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

412
کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور: گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’’kia motors‘‘ نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی اس سے قبل بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے جبکہ نئے اضافے کے تحت مختلف برینڈ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر پونے 5 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ کیا موٹرز کی کم سے کم قیمت 24 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروں سے متعلق مختلف مارکیٹوں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔