مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ایک نوجوان قتل، تین شدید زخمی

285
مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ایک نوجوان قتل، تین شدید زخمی

نوشہروفیروز: نواحی علاقہ ہالانی میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ ایک نوجوان قتل، تین شدید زخمی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، علاقہ میں خوف و ہراس، مزید خونریزی کا خطرہ۔

تفصیلات کے مطابق ہالانی تھانہ کی حدود روہڑی کینال پل کے قریب مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ سے خاصخیلی برادری کا ایک نوجوان علی مراد خاصخیلی موقع پر قتل جبکہ تین افراد علی حسن خاصخلی، سوائی خاصخیلی، بلال خاصخیلی، شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع پر اہلے علاقہ نے قتل ہونے والے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں پر دو نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس زائع کے مطابق مقتول اور زخمی لاکھاروڈ کے گاں رانجو خان خصخیلی کے بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک خمی نوجوان نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ ہم پر حملہ مری برادری کے افراد نے کیا ہے،

زائع کے مطابق ایک سال قبل مری برادری کے قتل ہونے والے قلندر بخش مری کے قتل کا الزام خاصخیلی برادری پر کیا جاتاہے، واقع دشمنی پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتاہے۔ واقع کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے خاصخیلی برادری مورچہ بند ہوگئی ہے مزید خونریزی کا خطرہ موجود ہے۔