عبدالستار ایدھی انڈر پاس کا تعمیراتی کام تاحال التواء کا شکار

433

لاہور: فیروز پور روڈ پر واقعہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس پر رہ جانے والے ادھورے کام کو تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔

مذکورہ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب جو 27 دسمبر 2021ء کو منعقد ہوئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس انڈر پاس کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا تھا دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انڈر پاس کی تعمیر پر رہ جانے والا ادھورا کام تاحال التواء کا شکار ہے۔ جس سے فیروز پور روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔