دبئی حکومت کی مسافروں کے لئے سہولیات کا اعلان

391
دبئی حکومت کی مسافروں کے لئے سہولیات کا اعلان

لاہور: دبئی کی حکومت نے پاکستان سے دبئی کے لئے سفر کرنے والے مسافروں پر عائد ریپڈ پی سی آر کی شرط ختم کردی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق حکومت نے دبئی کے لئے سفر کرنے والے مسافروں پر عائد پرواز کی رونگی سے 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی شرط بھی ختم کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ دبئی کے لئے سفر کرنے والا کوئی بھی مسافر روانگی سے 48 گھنٹے قبل کا کرونا سرٹیفکیٹ لے کر ائیر پورٹ پہنچ سکتا ہے۔