محکمہ جنگلی حیات ،غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون بدستور جاری 

353
محکمہ جنگلی حیات ،غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون بدستور جاری 

لاہور: وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری وسیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف محکمہ کا کریک ڈائون بدستور جاری ہے۔

تمام مخصوص مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو اس کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ ایسی ہی متعدد کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع فیصل آباد غلام رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع فیصل آباد کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مار کر جنگلی جانوروںو پرندوں کے 04غیرقانونی شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں مبلغ 44ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

تفصیل کے مطابق مرغابی کے 02غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے ان سے 24ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کرکے کیس نمٹا دیا جبکہ فیصل آباد کی ایک پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی سے 2بندروں کو غیر قانونی قبضہ میں رکھنے پر 01شخص کو مقامی عدالت کے روبروپیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کرکے بندر کو محکمہ کی تحویل میں دینے کے احکامات صادر فرمائے جس پر بندر وائلڈلائف پارک بھاگٹ منتقل کردئیے گئے۔

اسی طرح فیصل آباد ہی سے 01شخص کو کالاتیتر غیر قانونی قبضہ میں رکھنے کے جرم پر عدالت میں پیش کیاگیاعدالت نے تیتر کو گٹ والا وائلڈلائف پارک میں ریلیز کرنے اور مجرم کو 10ہزار روپے جرمانہ کرنے کاحکم صادر فرمایا ۔