پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہونگی

344

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی،محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022.23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست2022 سے31 مارچ2023 تک ہو گا،بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کیلئے دی جائیں گی۔ دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔