کھپرو :گرمیاں آنے سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ بے قابو

180

کھپرو (نمائندہ جسارت)گرمیاں آنے سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ بے قابو۔پورا تعلقہ کھپرو بل بھرنے کے باوجود شدید ترین لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے۔عام طور پر ہمیشہ سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی لیکن جب سے ایس ڈی او کھپرو زمان بھٹی تشریف لائے ہیں سردیوں میں بھی کھپرو شہر اندھیروں میں ڈوبا رہا۔ آج تک کھپرو کی عوام نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہی دیکھا ہے۔دن میں 6 سے 8 گھنٹے اور روزانہ رات کے وقت 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول ہے۔ جب سے موسم تبدیل ہوا ہے تو 24 گھنٹوں میں کل بارہ سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ایک طرف مہنگی بجلی دوسری طرف لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھی سمجھ سے باہر ہیں۔ہر مسئلے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی وفاقی حکومت اپنے زیر انتظام ادارے کو سنبھال نہیں سکتی تو واپڈا کو پرائیوٹائزیشن میں ڈال کر جان چھڑائے۔