کندھکوٹ: ڈپٹی کمشنر کشمور کی کوششوں سے سٹیزن کلب کی رونقیں بحال

191

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی کوششوں سے سٹیزن کلب کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ سٹیزن کلب ممبران اور معزز شہریوں کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ عشائیہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے کی جس میں سٹیزن کلب کے صدر نواز علی ڈومکی، جنرل سیکرٹری رام چند آریہ، خزانچی غلام مصطفی میرانی، پنھل منگی، عبدالفہیم چاچڑ نے شرکت کی۔ دوسری جانب مہمانان خصوصی میں ملگلزار سھریانی، مختیار خان سھریانی، نیک محمد سھریانی، میر فائق علی جکھرانی، ڈاکٹر مہر چند، ڈاکٹر حضور بخش مغل، ذوالفقار اترادی، ثناء اللہ میرانی، ثناء اللہ چنا، گل حسن تھہیم اور دیگر شہر کے معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سٹیزن کلب کو فعال بنانے کا مشورہ دیا گیا اور شرکاء نے سٹیزن کلب کو رقم عطیہ کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور ، ملگلزار سھریانی، مختیار خان سھریانی، صدر نواز علی ڈومکی رام چند آریہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے صحت مند سرگرمیاں ضروری ہیں۔ سٹیزن کلب میر ہزار خان بجارانی کا خواب تھا جس کی تکمیل اور رونقیں بحال ہونے پر خوشی ہو رہی ہے۔