سعودی سیاحت اتھارٹی اورالامارات کے درمیان پروازوں میں اضافے کا سمجھوتا

306

ریاض: سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی اوردبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات نے الریاض، جدہ اور مدینہ منورہ میں سیاحتی مقامات کے لیے پروازوں کی تعداد اور صلاحیت میں اضافے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کردیئے، سعودی ٹورازم اتھارٹی کا الامارات کے ساتھ یہ سمجھوتا مملکت میں تاریخی سیاحتی مقامات کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون اورشراکت داری کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)اور بورڈ ممبر فہد حامدالدین کے حوالے سے بتایا کہ نئی شراکت داری سیاحوں کی سعودی عرب میں 120 سے زیادہ مقامات تک رسائی کو یقینی بنائے گی۔اس سے سعودی عرب کی سیاحت کا تجربہ کرنے کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ینبع کے عبدالمحسن بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے (وائی این بی)کے لیے پروازیں 24 فروری سے شروع ہوں گی اور ہفتہ وار تین پروازیں منگل، جمعرات اوراتوارکو چلائی جائیں گی۔