متعصب کرناٹک سرکار کا کارنامہ: عبوری حکم کی آڑ میں مسلم اسکولوں پر بھی حجاب پابندی کا سرکلر جاری

288
کرناٹک کی متعصب انتظامیہ نے مسلم اسکولوں میں بھی عبوری حکم کی آڑ میں حجاب پابندی کا سرکلر جاری کردیا.

کرناٹک کی متعصب انتظامیہ نے مسلم اسکولوں میں بھی عبوری حکم کی آڑ میں حجاب پابندی کا سرکلر جاری کردیا.

سرکلر کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے مطابق ہے۔ اس کا اطلاق اقلیتی بہبود کے محکمہ کے زیر انتظام رہائشی اسکولوں اور مولانا آزاد انگلش ماڈل اسکول پر ہوتا ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے جمعرات کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں سرکاری اقلیتی اداروں میں بھی حجاب پہننے پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ سرکلر طالبات کے حجاب پہن کر کلاسوں میں آنے اور احتجاج کرنے کے واقعات پر جاری کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پوری ریاست میں کلاس روم میں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت دیں۔

مسلم و دیگر غیر ہندو کمیونیٹیز کے لیے قائم اقلیتی بہبود اور حج و وقف محکمہ کے سکریٹری میجر پی منیوننان نے بتایاکہ ’’سرکلر کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے مطابق ہے۔ اس کا اطلاق اقلیتی بہبود کے محکمہ کے زیر انتظام رہائشی اسکولوں اور مولانا آزاد انگلش ماڈل اسکول پر ہوتا ہے۔‘‘