سوئٹزر لینڈ میں جانوروں پر طبی تجربات پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم

257

میلان: سوئٹزر لینڈ میں جانوروں پر طبی تجربات پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قدرتی حسن کا شاہکار سمجھا جانے والا ملک سوئٹزر لینڈ دوا سازی کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ سوئٹزر لینڈ میں دوا سازی کے حوالے سے کئے جانے والے تجربات میں ہر سال لاکھوں جانور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ 2020 میں سوئٹزر لینڈ کی لیابریٹریوں میں مختلف طبی تجربات کے دوران 5 لاکھ جانور ہلاک ہوئے۔

ڈاکٹر ریناٹو ورنڈلی نامی سوئس معالج نے ملک میں جانوروں پر طبی تجربات پر پابندی کی مہم چلارکھی ہے۔ سوئس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جانوروں پر طبی تجربات ظالمانہ عمل ہے کیونکہ جانوروں کر تجربات کے بغیر بھی ادویہ سازی ممکن ہے، اس لئے اب اس قسم کے تجربات کو ممنوع قرار دیا جائے۔