حیدرآباد:ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے ملازمین کا پریس کلب پر مظاہرہ

388

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے ملازمین نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نذیر حسین منگی کے جبری تبادلے کے خلاف ٹریژری آفس کے سامنے ارشد مگسی اور مجاہد جانوری کی قیادت میں مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نذیر حسین منگی ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں جن کے تبادلے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نذیر حسین منگی اپنی ڈیوٹی کے دوران ٹریژری آفس آنے والے لوگوں سمیت عملے سے نہایت بہتر طریقے سے پیش آتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری فنانس سے اپیل کی کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نذیرحسین منگی کے تبادلے کو روک کر انہیں دوبارہ ٹریژری آفس حیدرآباد میں مقرر کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔