جرائم اور قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے ،سمیر نور

57

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں زاہد حسین رند ،حضور بخش مغیری ،بخشن لہر،برکت کھوکھر ،اسد مغل، آصف بھٹی ،وکی وادھوانی ،جیش تلسی ،خالد برڑو، عباس سومرو ،غلام حسین شامل تھے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، شہر میں پولیس نفری سیکورٹی کے لیے بڑھائی ہے عوام کا تحفظ ذمہ داری ہے عرصے سے ایک ہی جگہ مقرر پولیس افسران اور اہلکاروں کو تبدیل کیا جا رہا ہے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پولیس کا مورال بلند ہو ،قبائلی تنازعات کے حل کے لیے فریقین کو پابند کیا ہے تاکہ دوبارہ تنازعہ نہ ہو اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس نفری کو الرٹ کیاہے اور خود معائنہ کرتا رہتا ہوں ،عوامی شکایات کا ازالہ کرنا میری ترجیح میںشامل ہے۔