بھارت سمیت دنیا بھرمیں اللہ اکبر کی گونج‘ بہادر بیٹی کو خراج تحسین

474
بہادر بیٹی مسکان کو شیرنی کا تحفہ پیش کیاجارہا ہے، چھوٹی تصویر میں والد سر پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کرناٹک میں باحجاب طالبہ مکان خان کو روکنے اور طالبہ کی جانب سے اللہ اکبر کے نعرے کے واقعے کے بعد بھارت اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہا پسند بھارتی ہندو جنونیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر کئی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے دوسری جانب بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو انتہا پسندی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گونج سنائی دیتی ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی‘ کرناٹک ‘ حیدرآباد دکن‘ مدھیہ پردیش‘ کلکتہ ‘ تامل ناڈو سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج پھوٹ پڑے ہیں جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں بھارتی انتہاپسندی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد کرناٹک میں مسلم بہادر بیٹی کو شیرنی کا تحفہ پیش کیا گیا ہے