پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، 10 پستول برآمد 

557

پشاور: تھانہ بڈھ بیر پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ شیخ محمدی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 10 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس کو اسلحہ سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ نے کوہاٹ روڈ ناکہ بندی کے دوران ملزم ظفر اقبال ولد خطاب گل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دس عدد پستول برآمد کر لئے، ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ شیخ محمدی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔