وزیراعظم کا دورہ چین: چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

231

بیجنگ: چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا، وزیراعظم نے سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات کی ، ملاقات میں چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔ملاقات میں کمپنیوں کے حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی اور پاکستان میں جاری پروجیکٹ میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کردیا جبکہ معروف چینی کمپنی نے ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تجارت،سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجودہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول پیداکررہی ہے، کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کا زبردست موقع ہے۔