ملک میں ادویات کی قلت کے باعث مریض علاج سے محروم ہو چکے ہیں،سید حسن مرتضی

160

لاہور:پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ملک میں ادویات کی قلت کے باعث مریض علاج سے محروم ہو چکے ہیں.

قائد قلت عمران خان نے آٹا، چینی، کھاد کے بعد ادویات کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے -وزیراعظم کشکول لیکر چین پہنچے جہاں انکا معمولی سطح کا استقبال ہوا.وزیراعظم مانگنے کی مشن پر بیرون ممالک کا دورہ کریں گے تو گرین پاسپورٹ کو کیسے عزت ملے گی.غربت مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت سے چھُٹکارے کے لیے حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہے .

حکومت کو ہٹانے کے لیے پیپلزپارٹی لانگ مارچ سمیت ہر جمہوری راستہ اپنائے گی.چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کا پنجاب میں فقیدالمثال استقبال ہوگا-پیپلزپارٹی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی نیازی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا-