امریکا: سیاہ فاموں کے تعلیمی ادارے اُڑانے کی دھمکی

190

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سیاہ فاموں کی اکثریت والے تعلیمی اداروں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی (واشنگٹن)، سدرن یونیورسٹی اور اے اینڈ ایم کالج لوئیزیانا، بتھونی کوک مین یونیورسٹی فلوریڈا ، بوئے سٹیٹ یونیورسٹی میری لینڈ ، البنی سٹیٹ یونیورسٹی جارجیا اور ڈیلیوئر سٹیٹ یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں دھمکیا ں ملی ہیں۔ ادھر حکام نے دھمکیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی اداروں کی کلاسیں منسوخ کر دیں اور ذمے داروں کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے رہایشی کمروں میں ہی رہیں ،جب تک انہیں حالات ٹھیک ہونے کا شارہ نہیں دیا جاتا۔ واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ ان یونیورسٹیوں کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں۔ اس سے قبل کئی ا سکولوں کو جنوری میں بھی دھمکیا ں ملی تھیں۔ اٹلانٹا میں ایف بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آئی نے تما م دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔