کانگو؛ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 26 افراد ہلاک

157

کنساشا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اوربازار پرگرنے سے26 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ کانگو کے دارالحکومت کنساشا کے ایک مصروف بازار میں پیش آیا۔ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں 24 خواتین شامل ہیں۔ کانگوحکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تربس کا انتظارکرنے والے مسافر شامل تھے۔ بجلی کے محکمے نے حادثے کا سبب طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کوقراردیا گیا ہے۔