اسرائیلی حکام نے الخلیل میں 4کنویں مسمار کردیے

276

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 4کنویں مسمار کردیے۔ مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ یہودی آباد کارون نے خلہ ضبع پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود حمامدہ، بابسہ اور العمور خاندانوں کی ملکیتی اراضی میں موجود پانی کے کنویں مسمار کردیے۔ راتب الجبور نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے خلہ ضبع کے مقام پر فلسطینیوں کی 400 دونم قبضے کے لیے ہموار کی جس پر یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔