بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے، شفقت محمود

325
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

لاہور: 03فروری2022، وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صد شفقت محمود سے ضلع گوجرانوالہ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنمائوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلدیاتی انتخابات ،امیدواروں کے چنائو کے طریق کار اور تنظیمی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ملاقات کرنے والوںنے پنجاب کی قیادت کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمو دنے کہا کہ رہنما اورکارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں، آپ کی سفارشات اور تجاویز کو ہر سطح پر پذیرائی دیں گے۔ قیادت کی واضح ہدایات ہیں کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے تمام رہنمائوں اور کارکنان سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنی ہے اور اس کے لئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیات کا موثر اور با اختیار نظام لانا چاہتی ہے ۔ شفقت محمود نے وفد کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی