وزیر اعظم مخالفین کے ہاتھ پائوں باندھ کر کھلی چھٹی چاہتے ہیں،احسن بھون

132

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ مخالف سیاسی کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر صرف اْنہیں کھلی چھٹی دے دی جائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف اور جہانگیر ترین سے خطرہ ہو سکتا ہے لیکن ان کی تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست ایک آئینی شق کی تشریح کے لیے ہے۔احسن بھون نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ مخالف نقطہ نظر سننے اور برداشت کرنے کی عادت ڈالیں ، سیاست کرکٹ کا میدان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار تیس دن میں رجسٹرار کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ درخواست دے گی۔