”نامعلوم“سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بارہ سالہ لڑکا جاں بحق

441

لاہور: تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ بھاگے والا روڈ پر واقع نیشنل کالونی میں ”نامعلوم“ گولی لگنے سے بارہ سالہ لڑکا جاں بحق، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

لواحقین کے مطابق باگے والا روڈ پر واقع نیشنل کالونی گلی نمبر2 کا رہائشی 12 سالہ لڑکا محمد کاشف ولد محمد عارف گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ فائر کی آواز سن کر چھت پر پہنچے تو کاشف خون میں لت پت پڑا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔