سوڈانی فوج کی فائرنگ سے 79 مظاہرین ہلاک

147

خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے۔ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر دی۔