شمالی کوریا کا 2017 ء کے بعد سب سے طاقتور بیلسٹک میزئل تجربہ

183

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے 2017 ء کے بعد کا سب سے طاقتور ترین میزائل تجربہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کمیونسٹ ریاست کی طرف سے طویل فاصلے کے اس بیلسٹک میزائل کے تجربے پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپانی فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل اتوار کو2 ہزار کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرتے ہوئے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گرا۔ اِن فلائٹ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ یہ پیانگ یانگ کا 2017ء کے بعد طویل ترین فاصلہ طے کرنا والا بیلسٹک میزائل ہے۔ رواں ماہ کے دوران شمالی کوریا اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کے باوجود ایسے 7ہتھیاروں کے تجربے کر چکا ہے۔شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اْن ملکی دفاع کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں اور عالمی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسلسل بیلسٹک میزائل تجربات بھی کر رہے ہیں۔