وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان جاب فیئر کا آغاز ہوگیا

439

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان جاب فیئر کا آغاز ہو گیا،جاب فیئر کے تحت نجی کمپنیوں کی شراکت داری سے نوجوانوں کو فوری روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، نوجوان واک ان انٹرویو کے بعد فوری اپوائنٹمنٹ لیٹر حاصل کر سکیں گے، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بتایا کہ ہماری معیشت 5.37فی صد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، اب معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، کامیاب جوان جاب فیئر کا مقصد نوجوانوں کو فوری روزگار کی فراہمی ہے،عثمان ڈار کے مطابق نجی شعبے کے ساتھ مل کر حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرے گی، اور جاب فیئر کا اگلا مرحلہ صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی لے جایا جائے گا