خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ملتوی

149

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے  اہلخانہ اور دیگر  شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت 21 فروری 2022 ءسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے  اہلخانہ اور دیگر  شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے ملزمان کے وکلاءکو نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔