یوکرائن: فوجی اہلکارکی فائرنگ سے 5سیکورٹی گارڈ ہلاک

182

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن میں نیشنل گارڈ کے ایک فوجی نے ایک عسکری فیکٹری میں حملہ کرتے ہوئے 5سکیورٹی گارڈز کو ہلاک اور دیگر 5کو زخمی کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا، جب ڈیوٹی شروع ہونے پر سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا تھا۔ وسطی یوکرائن میں رونما ہونے والے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش شروع کردی۔ ملزم کی گرفتارکے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔