یوگنڈا : ہاتھی نے سعودی سیاح کو کچل دیا

222

کمپالا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی سیاح کو کچل دیا۔ سعودی سیاح ایمن سید شاہانی اپنے 3دوستوں کے ساتھ وین میں سوار تھا۔ راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لیے گاڑی کو روکا گیا تو وہ اور تینوں دوست نیچے اتر گئے۔ وہاں ہاتھی کا بچہ نظر آیا تو انہوں نے تصویر لینے کی کوشش کی،تاہم قریب موجود بڑے ہاتھی نے انہیں مہلت نہیں دی ۔