تُرک صدر کی توہین پر سخت سزا کا انتباہ

133

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صدارتی منصب کی توہین کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عہدے اور صدارت کا احترام فرض ہے اور اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ہو سکتی ہے، لیکن اسے مناسب زبان میں استعمال پیش کیا جانا چاہیے۔صدر کی توہین کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز استنبول میں ایک شخص کو ہتک آمیز باتیں کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔